فیروزوالہ (نامہ نگار)جمیعت علماء پاکستان فیروزوالا کے صدرپروفیسر زوار حسین مہروی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 170 ارب کے نئے ٹیکسیز بجلی ، گیس ، اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے اشرافیہ کے لیے عیش و عشرت اور غریب عوام کو زندہ در گور کر دینے کا انتظام کرلیا ہے صدر پروفیسر زوار مہروی نے مزید کہا ہے کہ ( پی ڈی ایم) ماضی میں مہنگائی کے خاتمے کے لیے مہنگائی مارچ کر کے عوام کو بے وقوف بناتی رہی ہے۔ اب اقتدار میں آکر( آئی ایم ایف) کے تمام غریب دشمن مطالبات مان کر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے۔
پی ڈی ایم نے عوام کومہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیا:پروفیسر زوار حسین
Feb 21, 2023