پولیس آفس حملے نے سب کو ہلا دیا ، جو چا ہتے تھے طالبان ادھر آئیں وہ ذمہ دار  ہیں : مراد شاہ


کراچی(کامرس رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو ہم دہشت گردوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے،پورا پاکستان کراس کرکے دہشتگرد کراچی پہنچے انٹیلی جینس بہتر ہونی چاہیے۔ کراچی پولیس چیف کے دفتر کے واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے، اس واقعے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے،دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمے دار ہیں۔پیرکوسندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس کو ڈی فیوز کیا، ایک دہشت گرد کا تعلق لکی مروت جبکہ دوسرے کا وزیرستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے، شہدا نے اپنی جان کی قربانی دیکر بڑے سانحے سے بچا لیا، پولیس اور رینجرز کے بہادر افسران و جوان مقابلے کے لیے خود آگے جا رہے تھے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمے دار ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ پہلا زخمی جو جناح اسپتال پہنچا وہ سماجی تنظیم کا تھا، اسے عمارت میں داخل نہیں ہونے دینے چاہیے تھا، انہیں زیادہ جلدی تھی کہ ہم پہلے پہنچیں اور تصویر پہلے کھینچیں، چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ ان سب سے بات کریں اور انہیں ایس او پیز کا بتائیں۔وزیراعلی سندھ  نے کہا کہ پورا پاکستان کراس کرکے دہشت گرد کراچی پہنچے ہم نے اپنی کمزوروں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتائوں گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اداروں کے چھتوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت ہونے چائیے ہم نے اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس نے 5 سے 10منٹ میں فوری ردعمل دیا اور رینجرز پولیس کے تمام سینئر افسران موقع پر فوری پہنچے۔انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد باتیں ہونا شروع ہوگئیں کہ اتنے لوگ تھے، گاڑی کے چار مالک بدل چکے تھے مگر گاڑی پہلے مالک کے ہی نام پر تھی، جو گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوں انہیں گرائونڈ کر دینا چاہیے، وہ گاڑی بھی ضبط کر لینی چاہیے اور دوبارہ واپس نہیں دیں گے، محکمہ ایکسائز سے کہا ہے کہ شوروم سے گاڑی نمبر پلیٹ کے ساتھ نکلے ورنہ   نہ نکلے۔ وزیرِ اعلی سندھ نے مزید کہا کہ جو بندہ وردی میں نہ ہو اس کے پاس ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، پولیس سے کہوں گا کہ اس معاملے پر سخت نظر رکھیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، یہ قابل قبول نہیں ہے کہ سادہ لباس ہتھیار لے کر چلیں۔مراد علی شاہنے کہاکہ اسپیکر صاحب کی سربراہی میں کچھ دن میں ایک میٹنگ کریں گے، سب سے کہوں گا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، اسپیکر صاحب یہ اسمبلی آپ کے ماتحت ہے۔

ای پیپر دی نیشن