بیجنگ (نیٹ نیوز) دوست کے گھر سے پونے 4 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اشیاء چرا کر ان کی جگہ پر بہو نقلی اشیاء رکھنے والی چینی خاتون کو بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دھوکہ دہی اور فراڈ کا یہ معاملہ تین سال قبل شروع ہوا تھا جب کاؤ نامی خاتون نے اپنے گھر کی تزئین و آرائیش کیلئے چابی اپنی دوست لیو کو دی تھی اور وہ خود کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گئی ہوئی تھی۔ لیو نے دوست کی غیر موجودگی میں اس کے گھر سے ایک ملین یوآن یعنی تقریباً پونے 4 کروڑ روپے مالیت کے برانڈڈ بیگز، جوتے، کپڑے، جیولرز اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر ان کی جگہ پر ہو بہو نقلی اشیاء رکھ دیں۔
دوست کے گھر سے پونے 4 کروڑ کی اشیاء چرا کر نقلی رکھنے والی خاتون کو 12 برس قید
Feb 21, 2023