نیویارک (نیٹ نیوز) 16 برس پرانا آئی فون 63 ہزار ڈالرز (ایک کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہو گیا۔ امریکا میں آئی فون فرسٹ ایڈیشن کا ایک سیل پیک ماڈل ریکارڈ 63 ہزار 356 ڈالرز میں نیلام ہوا۔ یہ فون ڈھائی ہزار ڈالرز کی ابتدائی بولی کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا اور 19 فروری تک اس کے لیے بولی لگتی رہی۔ خیال رہے کہ 8 جی بی سٹوریج والا یہ آئی فون 2007ء میں 599 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔