برازیلیا (نیٹ نیوز) برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6 سینٹی میٹر دم تھی تاہم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ سرجری کے ذریعے اس دم کو تین سال کی عمر میں ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساؤ پالو کے گریڈنڈاک چلڈرن ہسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دم کو تین گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا۔