برازیل، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک


ریوڈی جنیرو(این این آئی) برازیل کی ریاست ساپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ میں گر گئے ہیں۔درخت گرنے سے گاڑیاں تباہ اور شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں، ساحلی علاقوں سے 300 سے زائد افراد کا انخلا جبکہ 250 افراد بے گھر ہو گئے۔ساپولو کے گورنر نے پانچ متاثرہ شہروں میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...