لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور، سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے وفد کے ہمراہ دارالعلوم عید گاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا ارشاد احمد سے ملاقات کی اور دارالعلوم عیدگاہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دارالعلوم عید گاہ کبیروالا کی تعمیر و ترقی دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور قیامت تک آباد و شاد رہیں گے۔ تمام علماء کرام پاکستان کی سلامتی وتحفظ کے لیے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئمہ مساجد منبر و محراب کے ذریعے پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے دارالعلوم کے اساتذہ کرام اور طلباء سے بھی ملاقات کی اور دارالعلوم عید گاہ کبیر والامیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے سالانہ امتحانات کے لئے قائم کئے گئے امتحانی مرکز کا وزٹ کیا جس میں ان کے ہمراہ صاحبزادہ سید عبدالقدیر آزاد، معروف سماجی شخصیت صاحبزادہ سید عبد النصیر آزاد و دیگر علماء کرام شریک تھے۔ آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں‘ قیامت تک آباد رہیں گے: عبدالخبیر آزاد
Feb 21, 2023