کلرکہار حادثہ، آئی جی موٹروے نے وفاقی وزیر مواصلات کو رپورٹ پیش کر دی‘ جاں بحق 14 ہو گئے


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے انسپکٹر جنرل خالد محمود نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ملاقات کی اورکلرکہار میں گزشتہ رات پیش آنے والے سانحہ پر موٹروے پولیس کی رپورٹ پیش کر دی۔ المناک سانحہ کے باعث14  مسافر جاں بحق اور11 شدید زخمی ہوگئے جبکہ31 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس کے واقعہ کے باعث تین دیگر گاڑیاں سانحہ کا شکار ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...