اسلام آباد (خبرنگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے اور 12مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار 605 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.47 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.94فیصد رہی۔ پشاور میں شرح 0.91فیصد جبکہ لاہور میں شرح0.81 فیصد رہی۔