اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرنے سے متعلق بلاول بھٹو کا اپنا مؤقف ہے۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا رہے ہیں۔ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ پاکستان کی معاشی صورتحال بے قابو ہو رہی ہے۔ پاکستان کے بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ کر چکی ہیں۔ صدر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ صدر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔