کامسیٹس یونیورسٹی امتحان میں بہن بھائی بارے غلط سوال پر ملک بھر میںشدید غم و غصہ


اسلام آباد (نامہ نگار) ملک کی صف اول کی جامعہ کامسیٹس یونیورسٹی کے امتحان میں اسلامی اقدار کے برخلاف بہن بھائی کے مقدس رشتے بارے غلط سوال دئیے جانے پر ملک بھر شدید غم و غصہ پایا جانے لگا جبکہ پارلیمنٹرین کی جانب سے معاملہ ایوان میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لئے سوال بنانے والے وزیٹنگ لیکچرار کو نوکری سے نکال کر بلیک لسٹ قرار دے دیا۔ دوسری جانب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر کے علم میں معاملہ آنے پر انہوں نے ایکشن لینے کے لئے جامعہ کو مراسلہ لکھ دیا جس پر یونیورسٹی نے کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی اس پر ایکشن لے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...