لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022کے نتائج کا اعلان کردیا۔42میڈیکل کالجوں کے 5499امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ جن میں سے 5031پاس جبکہ 425فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب92.21فیصد رہا۔ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی عائلہ سیف اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الحق بخاری نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں امیدواروں نے 541/600نمبر حاصل کیے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی زینب فاطمہ نے 539نمبر لے کر دوسری پوزیشن، جبکہ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی علیشا شاہد نے 538نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اناٹومی میں 140، فزیالوجی میں 307، بائیو کیمسٹری میں 210طلبہ نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات7اپریل سے شروع ہوں گے۔
ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 5031 کامیاب‘ 425 امیدوار فیل
Feb 21, 2023