لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری کروڑوں روپے مالیت شاہدرہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے گارڈن ٹائون میں ڈاکو امجد فیملی سے 7 لاکھ زیورات اور دیگر سامان ، لاری اڈا سے مدثر سے 4 لاکھ اور موبائل فون، مصطفی ٹائون سے اویس اور فیملی سے 5 لاکھ 30 ہزار زیورات، موبائل فون، بادامی باغ میں اسلم کے اہل خانہ سے 3لاکھ 45 ہزار، چوہنگ میں تنویر کے گھر سے 5لاکھ، مانگا منڈی میں جمشید کے اہل خانہ سے 5 لاکھ موبائل فون، رائے ونڈ میں اشرف سے 3لاکھ اور موبائل فون، برکی میں سلیم سے 3 لاکھ، جوہر ٹائون میں ناصر کے اہلخانہ سے 3لاکھ گلبرگ میں شاہد سے 2 لاکھ، اقبال ٹائون میں شوکت سے 2 لاکھ مالیت کا سامان چھین لیا گیا۔ بادامی باغ، سول لائن، نصیر آباد، مصطفی ٹائون، ڈیفنس، اچھرہ، ماڈل ٹاون، چوہنگ، نواب ٹاؤن، شاہدرہ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، شادمان، مزنگ، سمن آباد، ریس کورس، شفیق آباد، بادامی باغ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا۔ دوران پیٹرولنگ پولیس ٹیم نے 15 کی کال ملنے پر دو مسلح ڈاکوئوں کا تعاقب کیا۔ ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ پولیس کا پیچھا کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا ساتھی علی رضا فرار ہو گیا۔ ڈاکوئوں نے ایک روز قبل شہری صہیب کو دوران واردات فائرنگ سے زخمی کیا تھا۔
لاہور میں متعدد وارداتیں، پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک
Feb 21, 2023