ننکانہ صاحب‘ دیگر شہروں میں مہنگائی کے خلاف سرکاری ملازمین کے مظاہرے


ننکانہ صاحب+ فیصل آباد+ اخترآباد (نامہ نگاران) مہنگائی کے خلاف ننکانہ‘ فیصل آباد‘ اوکاڑہ میں سرکاری ملازموں نے ریلیاں نکالیں۔ پریس کلب چوک اوکاڑہ میں مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے آٹا ،گھی، چینی، پٹرول دیگر اشیاء کی قیمتوں پہ کنٹرول ناکیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔ حکومت نے اتنی مہنگائی کر دی ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ آئے روز کی مہنگائی سے تنگ آکر ملازم پیشہ افراد اور عام آدمی خودکشی پر مجبور ہو چکا ہے۔ فیصل آباد میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے اور منی بجٹ و مہنگائی کے خلاف چنیوٹ بازار سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مطالبات تسلیم نہ کیے تو27 فروری کو دوبارہ مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس لاہور کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیں گے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر و ڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں، صوبائی نائب صدر و میاں شہزاد اختر و دیگر نے کی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مبشر سلیم بھٹی سینئر نائب صدر، سید عقیل عباس شاہ صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب، علی منور ضلعی نائب صدر، عظیم لطیف چیئرمین، سلیم بھٹی جنرل سیکرٹری، سلمان وائس چیئرمین، جاوید احمد شاہ سرپرست اعلی، جنید ادریس پریس سیکرٹری ایپکا، طارق محمود اور عبدالنبی سمیت دیگر عہدیدران اور ممبران نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو صوبائی صدر ایپکا پنجاب چوہدری شفقت رسول سندھو کی ہدایت پر 27فروری کو پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...