منشیات فروشوں کے خلاف ساندہ پولیس کا گرینڈ آپریشن 


لاہور(نمائندہ خصوصی) منشیات فروشوں کے خلاف ساندہ پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری۔ ساندہ پولیس کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بدنام زمانہ 4 منشیات فروش عابد،عثمان،خرم اور عظیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے چوک چوراہوں،نہر کنارے اور تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ منشیات فروش نئی نسل کو منشیات کے کیپسول بھی فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 کلو 730 گرام چرس برامد کر لی گئی۔ملزم خرم کے قبضہ سے 3000 سے زائد منشیات کے کیپسول برآمد کئے گئے۔
 ملزم عابد کے قبضہ سے 1560 گرام۔عثمان 550 گرام۔خرم 1100 گرام۔عظیم کے قبضہ سے1520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن