لاہور (نیوز رپورٹر) ایم یٰسین فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مجید نظامی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل رشک ہیں۔ قیام پاکستان کیلئے نوائے وقت کا کردار آج بھی سنہری باب ہے۔ یہ باتیں انہوں نے نوائے وقت دفاتر میںانچارچ ایڈیٹوریل سعید آسی سے ملاقات میں کہیں۔ ایم یسین فرخ کمبوہ نے بتایا کہ انہوں نے امام صحافت مجید نظامی مرحوم کے کہنے پر ایک اندھے قتل کیس میں خدمات فراہم کیں۔
بہت سال پہلے نوائے وقت کے کارکن سلیم کے بیٹے کو قصور میں منیرا بلوچ نامی ایس ایچ او نے ناحق قتل کرکے ظلم کی داستان رقم کی تھی ، کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت ہوئی لیکن مجرم سزا پر عملدرآمد سے پہلے جیل میں ہی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر انجام کو پہنچ گیا۔ اس حوالے سے مجید نظامی نے انہیں بطور انعام پانچ ہزار روپے دیئے جسے وہ اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں اور پھر ملاقات کا شرف بھی بخشا۔
مجید نظامی مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل رشک ہیں:یٰسین فرخ کمبوہ
Feb 21, 2023