الخدمت فاؤنڈیشن ،ترکیہ، شام  میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں:اکرام الحق سبحانی


الاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب کے صدراکرام الحق سبحانی کی سربراہی میں وفد نے ترکیہ میں قونصل خانے کا دورہ کیا اور ترکیہ میں موجود پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم سے ملاقات کی۔اس موقع پراکرام الحق سبحانی نے قونصل جنرل نعمان اسلم کو ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں الخدمت کی ٹیم کے کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن اندرون و بیرون ممالک سے ترک بہن بھائیوں کیلئے عطیات جمع کررہی ہے اور ترکیہ میں برادر تنظیموں کی مدد سے پکے پکائے کھانے، فوڈ پیکج ،گرم کپڑوں، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی فراہمی جاری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن