اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاںنے وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ افسران اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود رہیں اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو ڈیوٹی پر مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا جائے، ناکوںپر چیکنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے سرکاری اور نجی گاڑیوں ، ایمبولینسزاور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں / موٹر سائیکلوںکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میںلائی جائیں،شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف جاری کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے،گھریلو ملازمین اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے جاری مہم کو مزید موثر بنایا جائے اور رجسٹریشن ناکروانے والے عناصر کیخلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیوکی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور کسی قسم کی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پر پاپندی عائد کی جائے،کسی بھی ناکہ یا انٹری پوائنٹ پر یونیفارم اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز کی چیکنگ لازمی کی جائے،شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے ایگل سکواڈ کو مزید متحرک کیا جائے
وفاقی دارلحکومت میںسکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری
Feb 21, 2023