بیسٹ وے سیمنٹ نے 7200 ٹن یومیہ پیداوار کی لائن ٹو کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد (نامہ نگار)بیسٹ وے سیمنٹ نے  حطار میں 7200 ٹن یومیہ پیداوار کی لائن ٹو کا افتتاح کر دیااس موقع پر  ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین محمد انور پرویز،  سی ای او لارڈ ضمیر ایم چوہدری، بیسٹ وے کے سینئر حکام اور پلانٹ سپلائرز سینوما کے مندوبین نے شرکت کی،  محمد انور پرویز نے حطار پلانٹ کی لائن ٹو میں سیمنٹ کی پیداوار کے آغاز کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، بیسٹ وے گروپ کے سی ای اولارڈ چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''حطار پلانٹ بیسٹ وے کا سفر 28سال پہلے شروع ہوا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے کووڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مختلف رکاوٹوں اور سپلائی چین میں خلل اور ملک کو درپیش مجموعی معاشی چیلنجوں کے باوجود حطار میں اپنی دوسری جدید ترین اور ماحول دوست براؤن فیلڈ پروڈکشن لائن کو 15 ماہ کے ریکارڈ وقت میں پیداوار میں شامل کیا ہے، بیسٹ وے کی پیداواری صلاحیت 1998 میں 1 ملین ٹن سالانہ سے بڑھ کر 15 ملین ٹن سے زیادہ ہوگئی ، جو اس کی پیش رفت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا  بیسٹ وے سیمنٹ ملک کے سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی تقریبا 5,000 خاندانوں کو براہ راست روزگار فراہم کر رہی ہے

ای پیپر دی نیشن