سانحہ کراچی کے بعد راولپنڈی کچہری میں سخت حفاظتی اقدامات 


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سانحہ کراچی کے بعد راولپنڈی میں ضلع کچہری اور جو ڈیشل کمپلیکس کی   سیکورٹی سخت کر دی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ بھی سخت کرتے ہوئے اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی،رپورٹ کے مطابق پرانی کچہری اور جو ڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی اچھی طرح چھان بین کرکے داخل ہونے دیا جا رہا ہے، داخل ہونے والے راستوں پر  انچارج چیک کر رہے ہیں، کچہری میں داخلے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ بنے چھوٹے راستوں کو بند کر دیا ہے اور صرف  مین گیٹوںسے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، اس حوالے سے ضلع بار ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سانحہ کراچی کے بعد سے کچہری میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں پولیس حکام سے ملاقات کی اور ان کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے کچہری اور جو ڈیشل کمپلیکس میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن