راولپنڈی (جنرل رپورٹر) فرقہ پرستی کا بستر گول کرنے کیلئے امن رول ادا کرتے رہیں گے ، قیام امن سے معیشت کی راہیں خود ہموار ہو جائیںگی،امن کا خزانہ شر پسندوں سے بچانے کیلئے تمام محب وطن مذاہب متحد ہو جائیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن علامہ پیر سید اظہار بخاری نے متحدہ علماء محاذ کے صدر آغا نئیر عباس ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، طاہر عباس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اظہار بخاری نے کہا امن و امان قائم کر کے ہم انتظامیہ پر احسان نہیں ، اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں ۔ قانون ہاتھ میں لینے، قانون کا ساتھ دینے میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔