راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ ڈینگی وباء کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں، ، انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے حوالے سے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈیبلیو ایچ او کے نمائندہ کی مشاورت سے مائیکرو پلان ترتیب دیں اور گزشتہ سال جن ایریاز سے زیادہ ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے تھے ان کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے، فیلڈ سر گر میوں کو مزید تیز کیا جائے اور ڈینگی ورکرز گھروں کی چیکنگ کے دوران شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ ضلع بھر میں ہفتے میں دو مرتبہ ٹیرک میٹینگ کا انعقاد کیا جائے جن میں تما م محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ، افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ٹیمز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں۔
ڈینگی وباء کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں، مرضیہ سلیم
Feb 21, 2023