راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کپاس کی آئندہ فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے جاری آف سیزن مینجمنٹ مہم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان نے کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی توسیعی کارکنان کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر اپنے ہدف کے مطابق عملدرآمد کر رہے ہیں اور کاشتکاروں کے ڈیروں،جنینگ فیکٹریوں اور کھیتوں میں موجود گلابی سنڈی کے لاروے کی تلفی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے