حافظ آباد: دونوں مقتول بچے سپردخاک،پولیس درندوں کا سراغ نہ لگاسکی


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) دوکمسن بچوں کا اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کرنیوالوں کا پولیس تاحال نہ تو سراغ لگاسکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے جبکہ بچوںکے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر پولیس بے حسی کا مظاہرہ نہ کرتی تو بچے زندہ بازیاب کروائے جاسکتے تھے لیکن سٹی پولیس  کے اہلکاربچوںکو بازیاب کروانے کی بجائے انہیں تھانہ کے چکر لگواکر ڈراتے دھمکاتے رہے۔دوسری جانب پوسٹمارٹم کے بعد دونوں بچوںکی میتوںکو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد انکی نماز جنازہ بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں اداکی گئی اور انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بچوںکو قتل کرکے انکی نعشیں جوہڑمیں پھینک دینے کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس  پھیلا رہا جبکہ شہریوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس   المناک واقعہ میں غفلت کے مرتکب پولیس افسروں وملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...