گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی سی کالونی الیکشن میںبھٹی برادران نے فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کردیااس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فائونڈر گروپ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اورحاجی امجد سلیم بٹ ہی ڈی سی کالونی کے صدر ہونگے ڈی سی کالونی نیلم بلاک کے رہائشی بھٹی برادران محمد علی بھٹی، عمر بھٹی نے فائونڈر گروپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا،عشائیہ میں کثیر تعداد میں رہائشیوں ووٹروں سپورٹروں نے شرکت کی اس موقع پر امیدوار برائے صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ ،امیدوار برائے سیکرٹری معظم دھدرا ایڈووکیٹ،نائب صدر چوہدری محمدنصیر چیمہ،فنانس سیکرٹری فاروق شیر مہر، امیدواران برائے ایگزیکٹو ممبران میاں عماد ظفر، مدثر چیمہ ،ڈاکٹر محمد اشفاق ،شاہد بٹ ،زاہد یعقوب ملک،الیاس مہر، طارق گورائیہ ،حاجی ٹیپو سلطان و یگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کالونی کو لٹیروں سے بچانے کے لیے فائونڈر گروپ کی کامیابی لازم ہے رہائشی ووٹ کی طاقت سے ڈی سی کالونی لوٹنے والوں کو بھگا دیں ورنہ یہ لوگ ایک بار پھر ڈی سی کالونی کا ستیا ناس کر دیں گے ، انشاء اللہ12مارچ کو فائونڈر گروپ کو ووٹ دیکر ان لٹیروں کو شکست فاش دیں ۔