گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ا میر تبلیغی جماعت گوجرانوالہ حاجی محمد اسحاق قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز چنددا قلعہ میں پڑھائی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں سمیت ہر کسی آنکھ اشکبار تھی مرحوم سابق امیر تبلیغی جماعت حاجی محمد اسحاق کی زندگی ایک انمول مثال تھی جنہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ رب اللعالمین اور دین اسلام کیلئے وقف کررکھی تھی مرحوم کی دین اسلام کے لئے خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یاد رہے مرحوم حاجی محمد اسحاق چیئرمین مرکزی انجمن تاجران میاں فضل الرحمن کے چچا تھے، شہر بھر کی بزنس کمیونٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے چیئرمین مرکزی انجمن تاجران میاں فضل الرحمن سے ان کے چچا حاجی محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ا میر تبلیغی جماعت گوجرانوالہ حاجی محمد اسحاق انتقال کر گئے ،نماز جنازہ ادا
Feb 21, 2023