نواز لیگ کی قیادت عوام دوستی میں اپنی مثال آپ ہے: بابر احمد 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران اولڈ سکریپ راجباہ روڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری بابر احمد نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سوشل میڈیا پرگرفتاریاں ٹویٹر پر دی جائیں گی، کارکنو ں کی بجائے تحریک انصا ف عدالتو ں کو مطلوب اپنی لیڈر شپ سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرے، جیل بھرو تحریک چلانے والے خود کیوں مقدمات میں قبل از گرفتاری کی ضمانتیںکروا رہے ہیں؟۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز لیگ کی قیادت عوام دوستی میں اپنی مثال آپ ہے قوم کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے قیادت اس سے باخبر ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کی خاطر مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں جلد عوام مثالی ریلیف سے ہمکنار ہو نگے ملک ترقی کریگا اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت مخالف سازشیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں یہ اپنی سیاست چمکانے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تحریک انصا ف کی جیل بھرو تحریک کاانجام بھی سا بق تحریکو ںسے مختلف نہیں ہو گا جیل بھرو تحریک سے قبل ہی عمران خان کے ٹرک پر سوار لوگ چھلانگیں مار جا ئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...