لندن(آئی این پی)برطانیہ میں ملنے والا کمبوڈیا کا جواہرات کا ذخیرہ واپس کر دیا گیا۔کمبوڈیا کے انگکورین کران جیولری کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جن میں سے کچھ ساتویں صدی کے ہیںگزشتہ موسم گرما میں لندن میں دوبارہ سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔چوری شدہ اشیا برطانوی نوادرات کے سمگلر ڈگلس لیچفورڈ کی تھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر زیورات پہلے کبھی نہیں دیکھے اور اس کے وجود کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔یہ مجموعہ خفیہ طور پر کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ کو واپس کر دیا گیا ہے، اور وہاں اسے ملک کے قومی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا جانا ہے۔
برطانیہ میں ملنے والا کمبوڈیا کا جواہرات کا ذخیرہ واپس کر دیا گیا
Feb 21, 2023