فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران ریلوے روڈ مہر صادق مارکیٹ کے چیف آرگنائزر میاں محمد ندیم نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کیا،پے در پے واقعات نے قوم میں بے چینی پیدا کررکھی ہے، قومی اتحا د وقت کی اہم تر ین ضرورت ہے،ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے گروہی اور سیا سی جماعتو ں کو فوری اختلافات ختم کرنا ہوں گے،دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے نیشنل ایکشن پلان دو بارہ شروع کیا جائے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی نان سٹاپ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے روز مرہ کھانے پینے کی اشیا سمیت جان بچانے والی ادویات کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت کی ناکامی باعث تشویش ہے۔
سیاسی انتشار کے باعث دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا:محمد ندیم
Feb 21, 2023