لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر آٹھ سال بعد واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے پاکستان یو ایس ٹیفا کونسل کے اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک معاہدے (TIFA) کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے جذبے کو بڑھانا ہے۔ دونوں ممالک کے بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا، عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں دونوں ممالک کی رکنیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور اس بات کو نوٹ کرنا کہ معاہدہ مراکش کے تحت ہر فریق کے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ یہ معاہدہ ترتیب دیا گیا ہے۔ڈبلیو ٹی او کا قیام اور اس سے متعلق معاہدوں، مفاہمتوں اور دیگر اقدامات کو ڈبلیو ٹی او کی سرپرستی میں مرتب کرنا ہے۔اس موقع پر امریکہ اور پاکستان ایک پرکشش سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے اور اس معاہدے کی شرائط کے مطابق پراڈکٹس اور سروسز میں باہمی تجارت کو بڑھانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کریں گے۔ دونوں ممالک اشیاء اور خدمات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے اور طویل المدتی ترقی اور تنوع کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔ مزید برآں، دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے یونائیٹڈ اسٹیٹس پاکستان کونسل پر کام کریں گے،جس میں دونوں ممالک کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر نوید قمر پاک یو ایس ٹیفا کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے
Feb 21, 2023