کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے: محمد شبیر

لاہور(سٹاف رپورٹر)کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کپاس کی آئندہ فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے جاری آف سیزن مینجمنٹ مہم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ ضرر رساں کیڑوں کو کنٹرول کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان نے زراعت ہاؤس لاہور میں کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی توسیعی کارکنان کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ پر اپنے ہدف کے مطابق عملدرآمد کر رہے ہیں اور کاشتکاروں کے ڈیروں،جنینگ فیکٹریوں اور کھیتوں میں موجود گلابی سنڈی کے لاروے کی تلفی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکار اپنے ڈیروں پر موجود کپاس کی چھڑیوں کوڈھیرلگاتے وقت چھوٹے گٹھوں کی حالت میں اس طرح رکھیں کہ چھڑیوں کے مڈھ نچلی یعنی زمین کی طرف ہوں تاکہ دھوپ کی وجہ سے ان چھڑیوں میں موجود سنڈیاں اور لارواتلف ہو جائیں۔ اس کے علاوہ اْن کے بچے کھچے ٹینڈے الگ کر کے تلف کر دیں اورچھڑیوں کی ڈھیریوں کو پندرہ دن کے وقفے سے الٹ پلٹ کرتے ر ہیں۔اس کے علاوہ جننگ فیکٹریوں کے مالکان کو کپاس کے ٹینڈوں، بیج اور کچرا وغیرہ اکٹھاکر کے تلف کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ کاشتکاروں کو آگاہی مہم کے دوران بتایا جاتا ہے کہ سٹور / گوداموں میں موجود ذخیرہ شدہ کپاس کے بیج کو امونیم فاسفائیڈ کی دھونی دیں تاکہ بیج میں موجود سرمائی نیند سوئی ہوئی گلابی سنڈی تلف ہو جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب نے فیلڈ اسٹاف کو مزید متحرک کرنے پر زور دیا تاکہ ماس کنٹیکٹ کے ذریعے کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ میں مزید تیزی لائی جائے۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس نے کاشتکاروں کو کھادوں کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس ایبلٹی پر زور دیتے ہوئے بلیک مارکیٹنگ اور اوور چارجنگ میں ملوث افراد کے خلاد کاروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) جنوبی پنجاب چوہدری امتیاز، ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر اورڈائریکٹر زراعت(توسیع) ساہیوال چوہدری شہباز اخترسمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...