گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صحت مند معاشرہ کیلئے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،طالبات اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی نہ کسی گیم میں بھی ضرور حصہ لیا کریں ، کھیل کے میدان میں ہونیوالی ہار جیت آپ کو زندگی کے مختلف چیلنجز سے مقابلہ کرنے کی طاقت دیتی ہے،ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ملک پاکستان سے بہت سی برائیاںدم توڑ جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار گولڈمیڈلسٹ کامن ویلتھ گیمز انعام بٹ،پرنسپل پروفیسر صدف بلال،وائس پرنسپل پروفیسرارسلان ستار،پروفیسر رضوان نقوی،پروفیسر انجم اسحاق،پروفیسر جویریہ عمران،پروفیسر خدیجہ عارف،پروفیسر یاسررحمان نے نجی کالج گرلز کیمپس کے سپورٹس گالہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے سپورٹس گالا کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنےوالی طالبات میں میڈل ٹرافی ودیگر انعامات تقسیم کیے۔
نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے: انعام بٹ
Feb 21, 2023