گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ضلعی امیر مظہر اقبا ل رندھا وا نے کہا ہے کہ جماعت اسلا می 24فرو ری کو حق دو ما رچ رےلی کاشیخو پو رہ موڑ جی ٹی روڈ سے آغاز کریگی جس میں تا جر ، صنعتکا ر ، وکلا ، ڈاکٹر ز ، شہری ، طلبا ، نوجوانو ں کے علا وہ ہر مکتبہ فکر کے افرا د کی کثیر تعدا د شر کت کریگی ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ، ،شیخ محمد افضل ، حافظ ابرار احمد انصاری ، خالد احمد شیخ صدر الخدمت اور حافظ غلام مصطفی بھی مو جو د تھے ،مظہر اقبا ل رندھا وا نے کہا کہ ریلی کا مقصد گوجرانوالہ کے شہرےوں کیلئے یونیورسٹی ، موٹر وے لنک،ایکسپریس وے ٹو لاہور،برن یونٹ،ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ،ٹو ٹی پھو ٹی سڑکو ں کی مرمت ، گندگی کے ڈھیروں کی صفائی ، سیوریج نظا م اور سٹر یٹ لائٹس کی بحا لی ہے جب تک ہما رے مطالبا ت نہیں مانے جاتے ہم اس تحر یک کو جا ری و ساری رکھےں گے اور اپنا حق لیکر رہیں گے انہوں نے کہا کہ ما ر گئی مہنگا ئی نعرہ ہر شخص کے دل کی آوا ز ہے یہ حکومت جس نے بڑے سبز باغ دیکھا ئے اور اس کے بعدملک کا بیڑہ غر ق کر دیا آج عا م آدمی روٹی کو تر س رہا ہے مائیں اپنے بچو ں کیساتھ خود کشیو ں پر مجبو ر ہیں ، ہم کسی امریکہ اور آئی ایم ایف کو نہیں مانتے جماعت اسلا می سود سے پا ک نظا م کیلئے جنگ کر رہی ہے ۔