نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن انتقامی سیاست کرنے کا زور لگا لے عوام اس گندی اوچھی سیاست کا بھرپور جواب دیں گے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے ذمہ داری تحریک انصاف پر ڈال رہے ہیں قوم سب سمجھتی ہے آئندہ انتخابات میں عوامی ردعمل کا انتظار کریں جب ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی تحریک انصاف کے رہنما شہباز احمد المعروف کڑھائی والے کی گفتگو ان کا کہنا تھا عوام کو بھوکا مارنے کا پلان بن چکا مہنگائی کے طوفان نے غریب کیلئے ایک وقت کا نوالہ مشکل بنا دیا اور دعوے عوامی خدمت کے کئے جاتے ہیں عمران خان کو ملک دشمن کہنے والے اپنا ماضی یاد کریں ۔ آئندہ انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہو گی ۔