شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے گزشتہ نو ماہ کے دوران ٹھوس حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بین الاقوامی اداروں نے موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ وفاقی حکومت کی موثر و سود مند پالیسیوں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ نواز لیگ کے قائدین سیاست کو عوام کی بے لوث خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔