داسوپاور پروجیکٹ، پہلی ٹنل مکمل، لمبائی 1.3کلومیٹر،چوڑائی 20 میٹر، دوسری زیر تعمیر


 اسلام آ باد  (نوائے وقت رپورٹ ) کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ  ( ڈی ایچ پی پی )  نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا جس کے نتیجے میں اب دریائے سندھ اپنی قدرتی گزرگاہ کے بجائے مصنوعی ٹنل سے گزررہا ہے۔گوادر پرو  کے مطابق مکمل شدہ ٹنل دو ڈائیورڑن ٹنل میں سے ایک ہے جبکہ دوسر ا زیر تعمیر ہے۔ اپنے قدرتی راستے کے بجائے  دریائے سندھ اب 1.3 کلومیٹر طویل ڈائیورڑن ٹنل سے گزر رہا ہے۔  گوادر پرو  کے مطابق ایک چینی تعمیراتی اور انجینئرنگ کمپنی، جو کہ مرکزی کام کی ٹھیکیدار ہے، اس منصوبے کی تعمیر کی قیادت کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی یعنی اوسطاً 21 بلین یونٹ پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔ تقریباً 3722 ملازمتیں پید ا ہو چکی ہیں جن میں مقامی لوگوں کے لیے 1945 شامل ہیں، جو اس منصوبے کے تعمیراتی دور کے دوران بڑھ کر 8000 تک پہنچ جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن