اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے مبینہ دو ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر لواحقین نے ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ تھانہ گولڑہ پولیس نے قتل سے پہلے دونوں نوجوان کو گرفتار کیا تھا،پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے بعد تھانے میں ملاقات کرائی تھی،استدعا ہے کہ لواحقین کا پولیس کے ہاتھوں قتل نواجوان کی قتل کی جوڈیشل انکوائری اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ دونوں نوجوانوں کا نئے سرے پوسٹمارٹم کیاجائے،پولیس مقابلے میں قتل نواب خان اور اقبال خان کی میت بھی ورثا کے حوالے کرنے کرنے کاحکم دیاجائے۔