اسلام آباد(خبرنگار)پمز ہسپتال میں خواتین پرتشدد کا معاملہ تھانہ کراچی کمپنی میں طے پا گیا جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چودھری وارث،منیجر او پی ڈی ملک رفیق ،گارڈملک عمران،وارڈ بوائے کی معافی کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیاتحریر ی صلح نامے میںپمز حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کے آئندہ ہسپتال میںایسا واقعہ پیش نہیں آئیگا اور سکیورٹی گارڈ عمران اور وارڈ بوائے رفیق کوہسپتال کے رش ایریا زمیں ڈیوٹی پر بھی تعینات نہیں کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں جمعہ کے روزجوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چودھری وارث،منیجراو پی ڈی ملک رفیق گارڈ عمران اور دیگرعملہ کیجانب سے خواتین اور انکے بھائی کیساتھ بدسلوکی ہاتھا پائی اور تشدد کے بعد پمز انتظامیہ اپنے پیٹی بھائیوں کو بچا نے کیلئے سرگرم تھی۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے واقعہ کانوٹس لیکر ای ڈی پمز ڈاکٹر نعیم کو ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کیجائیںاور خواتین کو سن کرانکی دادرسی کیجائے۔ معافی مانگنے پر معاملہ رفع دفع ہوگیا
پمز ہسپتال میں خواتین پرتشدد کا معاملہ،،گارڈاوروارڈ بوائے نے معافی مانگ لی
Feb 21, 2023