اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ان کے ذاتی سیاسی مقاصد کیلئے ہے، اس مہم کا جمہوریت، ملک اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، عوام کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے بھی ان کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر کے خود حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ رہے، خود ضمانت لیکر کارکنان کو جیل جانے کامشورہ دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے تحریک انصاف کے صرف 16 سو ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ۔
عمران کی جیل بھرو تحریک ذاتی مقاصد کیلئے ہے : شیری رحمان
Feb 21, 2023