کراچی (کامرس رپورٹر) وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے اسپیشل ٹریٹمنٹ مل رہی ہے، لگتا ہے وہ کوئی سرکاری مہمان یا شاہی گیسٹ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ شخص بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر اسکینڈل، فیک اکانٹس، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور گوگی جادوگرنی گٹھ جوڑ میں پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ہے۔ انھوں نیسوال اٹھایا کہ عمران خان کیساتھ خصوصی سلوک کیوں ہو رہا ہے؟کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گرد حملے کیوقت کن امور کا خیال رکھا جانا چاہیے، اس حوالے سے سندھ حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی پولیس آفس پرحملے کی غلط رپورٹنگ کی گئی، حملے کے وقت کراچی پولیس افس میں 10 دہشت گردوں کیموجود ہونیکی رپورٹنگ بھی ہوئی لیکن ایسا نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی دہشت گردی کیواقعہ کیفورا بعد ٹریفک پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے، مستقبل میں کچھ ہوا تو پہلا کام ٹریفک کنٹرول کرنا ہوگا۔