حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیسکو امید علی سب ڈویژن لطیف آباد کے ایس ڈی او عملہ کی صارفین کے ساتھ دادا گیری‘ بل بھرنے کے باوجود دوبارہ بلوں میں لگاکر بھیج دیئے گئے،بل کی آخری تاریخ ہونے کے باوجود بجلی منقطع کرنے کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق عباس ٹیرس کے رہائشی افراد نے حیسکو کے مظالم کے حوالے سے بتایاکہ گذشتہ ماہ بلوں کی ادائیگی کرنے کے باوجود عباس ٹیرس لطیف آباد نمبر 6کی بجلی کاٹ کر ٹرانسفارمر کا لنک اتار کرلے گئے جب ان کو بل دکھائے تو انتہائی تک ودو کے بعد رات گئے لنک لگاکر بجلی بحال کی جبکہ جن صارفین نے بروقت بل جمع کرائے تھے وہ بھی اس عمل میں متاثر ہوئے حالیہ بجلی کے بل میں جس میں ریڈنگ یکم فروری کی دکھائی ہے بلوں کے جاری ہونے کی تاریخ 7فروری ہے جبکہ 17فروری کو بل صارفین کو موصول ہوئے تھے ہفتہ واتوار چھٹی ہے جبکہ پیر کو بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ ہے صارفین نے جب اس بات کی شکایت کی کہ ہم نے جو بل بھرا ہے وہ اس میں دوبارہ لگاکر بھیجا گیا ہے اس کو ختم کرو تاکہ ہم بل جمع کرائیں تو موصوف نے فرمایا کہ آپ یہ بل جمع کرادیں اگلے ماہ یہ رقم بل سے کاٹ دی جائے گی جس پر صارفین نے اس بات کی تحریری ضمانت مانگی تو انہوںنے انکار کردیا یاد رہے کہ شہید امید علی سب ڈویژن میں جو ہوٹلز‘ شادی ہالز ہیں،ان کے ساتھ مکمل رعایت کی جاتی ہے،مزید یہ کہ پورے سب ڈویژن میں مختلف آبادیوں میں کنڈا سسٹم چل رہا ہے ایس ڈی او و ان کا عملہ لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کررہاہے جبکہ بل بھرنے والے صارفین کے لئے حیسکو عملہ پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے حیسکو آفس میں بد معاشی کا راج ہے علائقہ مکینوں نے حیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایس ڈی و متعلقہ عملے کو ہٹایاجائے، انہوںنے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حیسکو کی نجکاری کرکے عوام کو بدمعاشی سے نجات دلائی جائے،خزانے پر بوجھ بننے والے عملہ کو فارغ کیا جائے ۔