نری( نامہ نگار)صحابی رسول کی شان میں گستاخی پر مسلمان سڑکوں پر نکل آئے،تھانے کے سامنے اور مختلف شاہراہوں پر ٹائر نذر آتش کئے،مقدمہ درج ہونے کے بعد مشتعل افراد منتشر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کنری کے رہائشی تین افراد نور نبی شاہ،امداد بھرگڑی اور ارشاد عمرانی کی جانب سے اپنی فیس بک آئی ڈی پر صحابی رسول،کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ؓکی شان میں گستاخانہ پوسٹ رکھنے پر کنری کے مسلمانوں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما مولانا محمد نعیم،مولانا ولی محمد چانڈیو ودیگر کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانے پہنچ گئے پولیس کی جانب حیلے بہانے کرنے پر اہلسنت والجماعت کے کارکنان اور شہریوں نے شہر کے تین مقامات تھانے کے سامنے، بوسٹاں چوک اور امریکن چوک پر ٹائر نذر آتش کرکے شدید احتجاج کیا اور دھرنے دیکر بیٹھ گئے،پی پی پی کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کا وہاں سے گزر ہوا تو کارکنان ان کو روک کر اس واقعے پر شدید احتجاج کیا جس پر صوبائی وزیر نے ان کو یقین دلایا کہ کسی کو پر امن شہر میں مذہبی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کیخلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی،تاہم کنری تھانے پر اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما مولانا ولی محمد چانڈیو کی مدعیت میں تینوں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے پولیس کی جانب سے ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔