شہدادپور میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں 


شہدادپور (رپورٹ:رانا ندیم سلیم) شہدادپور میں ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ۔گن پوائنٹ پر تاجر کی دکان میں گھس کر لاکھوں روپیہ نقدی ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شہریوں سے موبائل فون بھی چھین کر فرار پولیس خاموش تاجروں کا سخت ردعمل ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں ڈاکو راج شہر کے گنجان آباد علاقہ ون وے روڈ پر 3مسلح افراد نے ساجد قریشی (اتفاق ٹریڈرس )کی دکان پر گھس کر گن پوائنٹ پر دکان دار کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپیہ نقدی وسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بخاری محلہ سے تاجر نعیم قریشی سے اس کا نیا موبائل چھین لیا ۔ مغل محلہ سے گھر کے باہر کھڑے شہزاد کھڑو سے گن پوائنٹ پر اس کا موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔جس پر شہدادپور کے تاجر انجمن تحفظ تاجران کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی،حاجی عبدالقیوم،خالد شیخ ودیگر نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہدادپور پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔تاجروں و شہریوں نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد،ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جوا کے اڈے اور منشیات بند کر کے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن