ٹنڈوالہ یار (رپورٹ: راجہ جاوید خانزادہ)ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں خاتون کے ڈیلیوری آپریشن کے بعد جاں بحق ہونے کا واقع ڈاکٹر حلیمہ سنجرانی کے خلاف 302 کا مقدمہ درج ہونے پر سول اسپتال کے ڈاکٹروں و اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں خاتون کے ڈلیوری کے کیس میں آپریشن کے بعد خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقع پر ڈاکٹر حلیمہ سنجرانی کے خلاف 302 کا مقدمہ درج ہونے بعد سول اسپتال کے ڈاکٹروں و اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا مریض رل گئے ۔ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں خاتون کے ڈلیوری آپریشن کے بعد جاںبحق ہونے پر لوند برادری کی جانب سے کیریا شاخ کے مقام پر پانچ گھنٹے احتجاجی دھرنے کے نتیجے میں پولیس نے ماجد لوند کی مدعیت میں سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر حلیمہ سنجرانی کے خلاف 302 کی دفعات شامل کرکے ایف آئی آر درج کرلی ،لیڈی ڈاکٹر پر ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف ٹنڈوالہ یار سول اسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف نے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا سول اسپتال میں دور دراز سے آنے والے مریض رل گئے، ڈاکٹروں کے مطابق اگر اسی طرح مسیحاؤں پر جھوٹے مقدمات درج ہونگے تو کوئی بھی اسپتال میں کام نہیں کرسکے گا ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کے فوری طور پر ڈاکٹر حلیمہ پر درج جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ،واقع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی جائے لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔