نوڈیرو(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح نوڈیرو میں بھی مہنگائی کے خلاف پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے پیس آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج میں شامل افراد نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے مہنگائی کم کر کے ریلیف دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر صوبیدار میجر(ر) غلام شبیر جروار کی قیادت میں پیس سٹی نوڈیرو آفس کے سامنے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پیس سٹی نوڈیرو کے صدر سکندر علی ناریجو،نائب صدر مختیار علی مگنیجو، غلام حیدرچنہ،اوشاق علی لاشاری،ادریس موریو، اختیارعلی میرانی،احمدعلی لاشاری اور دیگر نے شرکت کی احتجاج میں شامل افراد نے وفاقی سرکاری کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ کو عوام پر زلزلہ قرار دے دیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو ختم کر کے غریب افراد کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ بڑھادیا جائے گا۔
ملک بھر کی طرح نوڈیرو میں مہنگائی کیخلاف احتجاج
Feb 21, 2023