شہداد پور، وکیل شیراز لاکھو تشدد،وکلا برادری کا عدالت کے سامنے احتجاج

Feb 21, 2023

شہدادپور(رپورٹ:رانا ندیم سلیم) شہدادپور کی انتظامیہ کی جانب سے وکیل شیراز لاکھو پر وحشیانہ تشدد اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عمل کے خلاف شہدادپور کے وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔وکلا برادری کی جانب سے عدالت کے احاطے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر وکلاء نے اے سی اور ایڈمنسٹریٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سول سینئر سول ایڈیشنل سیشن کورٹ سمیت چاروں عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے تاہم ججز چیمبر میں موجود تھے تاہم عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی عدالتی عملے نے تاریخیں دے دیں۔وکلاکا مطالبہ تھا کہ وکیل پر تشدد کرنے والے اے سی جاوید ڈاھری, ایڈمنسٹریٹر لیاقت کلہوڑو, ایڈیشنل ایس ایچ او لال بہادر اور اے سی آفا کے ملازم عقیل ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزیدخبریں