انجمن خدام المومنین کاگورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر 

Feb 21, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر )انجمن خدام المومنین کے سرپرست اعلیٰ اور نشترپارک کراچی سے بسلسلہ شہادت حضرت امام موسی کاظم باب الحوائج علیہ اسلام 15 واں سالانہ مرکزی ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر ظفر علی جعفری المعروف ظفر کربلائی اور ان کے پسران غلام مجتبی جعفری المعروف مجتبیٰ کربلائی اور شجاعت علی جعفری المعروف شجاعت کربلائی نے اپنے بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 25 رجب کو نشترپارک کراچی سے برآمد کیئے گئے ماتمی جلوس کے بہترین انتظامات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری  اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے کمشنر کراچی ، کمانڈر غازی رنجیرز ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او سولجر بازار اور چیرمین ڈی ایم سی کراچی ایسٹ ، چیرمین پارکس ، چیف آفسیر کے الیکڑک ، چیف سولڈ اینڈ ویسٹ مینجمینٹ ، اس کے علاوہ تمام متعلقہ دیگر اداروں سے اظہار تشکر کیا۔

مزیدخبریں