کراچی(کامرس رپورٹر )چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ حالیہ منی بجٹ اور مہنگائی نے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دووقت کی روٹی کیلئے پریشان افرادکو مزید آزمائشوں میں ڈالانا ظلم ہے،عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے سے عوامی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا، بجلی،گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل و حسن سے مالامال ہے،موجودہ ،سابقہ حکومتیں قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے بجائے امدادکے محتاج رہے، سودی قرض لینے پرتوجہ دی،مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سود ی قرضہ ہے،قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیاجاتاہے جس سے عام شہری براہ راست بری طرح متاثرہ ہوتاہے۔حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اگرایمان داری ،دیانتداری سے قدرتی وسائل کو استعمال میں لایاجائے توہمیں کسی سے قرض مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ معیشت میں بھی بہتری آئے گی ،ہمارے حکمرانوںکی پوری توجہ ملکی وسائل کواستعمال کرنے پرمرکوزہونی چاہیے اگرہم ملکی وسائل کو بروئے کارلاناچاہیں توبلوچستان میں اتنے معدنی ذخائر ہیں جس کا تصوربھی نہیں کیاجاسکتا،ہماری توجہ صرف اپنا پیٹ بھرنے کی جانب مرکوزہے عوام مہنگائی کاشکارہورہے ہیں۔
مہنگائی نے عوام کوذہنی اذیت میں مبتلاکر دیا ،حاجی حنیف طیب
Feb 21, 2023