کراچی (کامرس رپورٹر ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندہ کا صوبائی کانفرنس مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے زیرصدارت میٹروول میں منعقد ہوا ، اور سندھ کے نئے ایگزیکیٹیوز کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدیق آغا صدر،افضل وطن یار سینئر نائب صدر ،بشیرمندوخیل نائب صدر ،شفیع ترین سیکریٹری اور محمد شاہ مندوخیل، جعفرشاہ ،عبدالخالق کاکڑ،رفیع اللہ آغا،شیرعلی آفریدی،حاجی ایوب یوسفزئی ،حبیب اللہ لالا،حاجی زکریا، منیرخان،مومن خان سلیمان خیل،نظام خان، رؤف وطن جار اور رفیق خان اتفاق رائے سے معاونین منتخب ہوئے ، نومنتخب کابینہ سے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے حلف لیا ، اوپن سیشن اجلاس سے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ،سنئیر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد لالا، مرکزی سیکریٹری جنرل خورشید کاکاجی ، جنوبی پشتونخوا کے صدر ایم پی اے نصراللہ خان زیری اور دیگر مشران نے خطاب کیا ، مقررین نے کراچی میں پشتونوں اور دیگر قومیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ پشتونوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابری اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ پشتونخوا وطن میں دھشتگردوں کی ریاستی پشت پناہی اور سرپرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔