آرٹ اور لڑیچرکی سرگرمیاں خوش آئند، کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہوا ،اقبال میمن

کراچی (کامرس رپورٹر )کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں عالمی مشاعرہ کے انعقاد کی روایت کی وجہ سے شہر میں ادبی سرگرمیوں کوفروغ دینے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملی ہے کراچی انتظامیہ شہر میں شعر و ادب کی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عالمی مشاعرہ کی کامیابی کے لئے کراچی انتظامیہ  ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔  سہولتوں کی فراہمی اور سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ  ساکنان شہر قائد کے چیف کو آرڈینیٹر محمو احمد خان کی قیادت میں ساکنان شہر قائد کے پانچ رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کر رہے تھے۔وفد نے کمشنرکو عالمی مشاعرہ  کا دعوت نامہ پیش کیا اور تفصیلات سے آگا ہ کیا انھوں نے بتا یا کہ مشاعرہ کا  انعقاد    25 فروری کو ہوگا یہ شہر میں ساکنان شہر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا 28  واں  عالمی مشاعرہ ہوگا۔ مشاعرہ میں ملکی اور غیر ملکی ممتاز شعرا شرکت کریں گے مجموعی طور پر تیس سے زائد شعرا شرکت کریں گے۔  مشاعرہ میں کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد  بلوچستان سمیت  مختلف شہروں سے شعراشر کت کررہے ہیں  مشاعرہ میں   برطانیہ، جرمنی کینیڈامتحدہ عرب امارات اور امریکہ سے  بھی شعرا شر کت کر رہے ہیں۔ کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت نے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وافر  مواقع فراہم کئے ہیں انھوں نے کہا کہ  آرٹ اور لڑیچرکی سرگرمیوں کی وجہ سے کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر  ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے  کمشنر سے ملاقات کے موقع پر ساکنان شہر قائد کے چیف کو آرڈینٹر محمود احمد خان، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، فرحان الرحمان، خالد شمسی اوور سید تراب شاہ موجود تھے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...